سورۃ النور

The Light

64 آیاتپارہ 18مدنی

سورۃ النور قرآن پاک کی 24 نمبر سورت ہے۔ لاکھوں مسلمان ہر روز سکون اور ہدایت حاصل کرنے کے لیے اسے پڑھتے ہیں۔ اس صفحے پر آپ آسانی سے مکمل سورۃ النور کا عربی متن پڑھ سکتے ہیں۔ ہر آیت کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے ہم نے واضح اردو ترجمہ بھی فراہم کیا ہے۔ چاہے آپ پہلی بار قرآن پاک پڑھ رہے ہوں یا اسلام کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہوں — یہ خوبصورت مدنی سورت آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاک کلام سے جوڑنے میں مدد کرے گی۔

24

An-Nur

The Light

مدنی64 آیاتپارہ 1864 رکوع
An-Nur

سُورَةٌ أَنزَلْنَـٰهَا وَفَرَضْنَـٰهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَآ ءَايَـٰتٍۭ بَيِّنَـٰتٍۢ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ١

Muhammad Junagarhi

یہ ہے وه سورت جو ہم نے نازل فرمائی ہے اور مقرر کردی ہے اور جس میں ہم نے کھلی آیتیں (احکام) اتارے ہیں تاکہ تم یاد رکھو

ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٰحِدٍۢ مِّنْهُمَا مِا۟ئَةَ جَلْدَةٍۢ ۖ وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌۭ فِى دِينِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ ۖ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌۭ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٢

Muhammad Junagarhi

زناکار عورت و مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ۔ ان پر اللہ کی شریعت کی حد جاری کرتے ہوئے تمہیں ہرگز ترس نہ کھانا چاہیئے، اگر تمہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو۔ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود ہونی چاہیئے

ٱلزَّانِى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةًۭ وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌۭ ۚ وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ ٣

Muhammad Junagarhi

زانی مرد بجز زانیہ یا مشرکہ عورت کے اور سے نکاح نہیں کرتا اور زناکار عورت بھی بجز زانی یا مشرک مرد کے اور سے نکاح نہیں کرتی اور ایمان والوں پر یہ حرام کردیا گیا

وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجْلِدُوهُمْ ثَمَـٰنِينَ جَلْدَةًۭ وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَهُمْ شَهَـٰدَةً أَبَدًۭا ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ ٤

Muhammad Junagarhi

جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواه نہ پیش کرسکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ یہ فاسق لوگ ہیں

إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ ٥

Muhammad Junagarhi

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ اور مہربانی کرنے واﻻ ہے

وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٰجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُمْ فَشَهَـٰدَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ٦

Muhammad Junagarhi

جو لوگ اپنی بیویوں پر بدکاری کی تہمت لائیں اور ان کا کوئی گواه بجز خود ان کی ذات کے نہ ہو تو ایسے لوگوں میں سے ہر ایک کا ﺛبوت یہ ہے کہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ وه سچوں میں سے ہیں

وَٱلْخَـٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ٧

Muhammad Junagarhi

اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اگر وه جھوٹوں میں سے ہو

وَيَدْرَؤُا۟ عَنْهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَـٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ ۙ إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ ٨

Muhammad Junagarhi

اور اس عورت سے سزا اس طرح دور ہوسکتی ہے کہ وه چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یقیناً اس کا مرد جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے

وَٱلْخَـٰمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّهِ عَلَيْهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ ٩

Muhammad Junagarhi

اور پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہو اگر اس کا خاوند سچوں میں سے ہو

وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ ١٠

Muhammad Junagarhi

اگر اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم تم پر نہ ہوتا (تو تم پر مشقت اترتی) اور اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے واﻻ باحکمت ہے

دیگر سورتیں

سورۃ النور کا خلاصہ

سورۃ النور آن لائن پڑھیں۔ یہ قرآن پاک کی 24 نمبر سورت ہے اور اس کا خوبصورت مطلب "The Light" ہے۔ یہاں آپ سورۃ النور کا واضح عربی متن پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کو محمد جوناگڑھی کی طرف سے سورۃ النور کا اردو ترجمہ بھی ملے گا۔ اس مدنی سورت میں 64 آیات اور 9 رکوع ہیں۔ آپ اسے آسانی سے پارہ 18 میں تلاش کر سکتے ہیں۔ روزانہ قرآن پڑھنا مسلمانوں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے مزید قریب کرتا ہے۔

سورۃ النور کا اصل مفہوم سمجھنا چاہتے ہیں؟ یہ صفحہ آپ کے لیے سب کچھ بہت آسان بنا دیتا ہے۔ دل کا سکون پانے کے لیے آج ہی قرآن پاک پڑھیں۔ ہمارا صاف ستھرا ڈیزائن کسی بھی موبائل فون یا کمپیوٹر پر پڑھنا آسان بناتا ہے۔ چاہے آیات حفظ کر رہے ہوں یا روزانہ تلاوت کر رہے ہوں — یہ صفحہ سب کے لیے بہترین ہے۔ اپنی روزانہ تلاوت کے لیے اس صفحے کو بُک مارک کریں اور اس مقدس سورت کی برکات سے ہر وقت فیض حاصل کریں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

سورۃ النور کا مطلب "The Light" ہے۔ یہ قرآن پاک کی ایک انتہائی اہم سورت ہے جسے مسلمان ہدایت اور ذہنی سکون کے لیے پڑھتے ہیں۔
مزید دکھائیں