سنن ابو داؤد حدیث ۳۲۳۹ - جنازے کے احکام و مسائل
سنن ابو داؤد : ۳۲۳۹
سنن ابو داؤدحدیث نمبر ۳۲۳۹
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَعْنَى ، قَالَا :حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ ، قَالَ : وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ . قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ سُلَيْمَانُ : قَالَ أَيُّوبُ : ثَوْبَيْهِ ، وَقَالَ عَمْرٌو : ثَوْبَيْنِ ، وَقَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ : قَالَ أَيُّوبُ : فِي ثَوْبَيْنِ ، وَقَالَ عَمْرٌو : فِي ثَوْبَيْهِ ، زَادَ سُلَيْمَانُ وَحْدَهُ : وَلَا تُحَنِّطُوهُ .
ابن عباس روایت:
اسے دو کپڑوں میں کفناؤ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سلیمان نے کہا ہے کہ ایوب کی روایت میں «ثوبين» کے بجائے «ثوبيه» (اسی کے دونوں کپڑے میں) ہے اور عمرو نے «ثوبين» کا لفظ نقل کیا ہے۔ ابو عبید نے کہا کہ ایوب نے «في ثوبين» اور عمرو نے «في ثوبيه» کہا ہے، اور تنہا سلیمان نے «ولا تحنطوه» (اسے خوشبو نہ لگاؤ) کا اضافہ کیا ہے۔
