صحیح بخاری حدیث ۵۲۵۸ - حیض میں طلاق اور رجعت

حیض میں طلاق اور رجعت کی حدیث: ابن عمر رضی اللہ عنہما کا جواب

صحیح بخاریحدیث نمبر ۵۲۵۸

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : " قُلْت لِابْنِ عُمَرَ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَقَالَ : تَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ ، إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ، فَإِذَا طَهُرَتْ فَأَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا ، قُلْتُ : فَهَلْ عَدَّ ذَلِكَ طَلَاقًا ؟ قَالَ : أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ " .

ابوغالب یونس بن جبیر روایت:

میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی جب وہ حائضہ تھی (اس کا کیا حکم؟) اس پر انہوں نے کہا تم ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جانتے ہو؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی تھی جب وہ حائضہ تھیں۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس کے متعلق آپ سے پوچھا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ (ابن عمر اس وقت اپنی بیوی سے) رجعت کر لیں، پھر جب وہ حیض سے پاک ہو جائیں تو اس وقت اگر ابن عمر چاہیں، انہیں طلاق دیں۔ میں نے عرض کیا: کیا اسے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے طلاق شمار کیا تھا؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا اگر کوئی عاجز ہے اور حماقت کا ثبوت دے تو اس کا علاج ہے۔

صحیح بخاری حدیث ۵۲۵۸ کا خلاصہ

اس حدیث میں یونس بن جبیر نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے تو کیا حکم ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنا واقعہ سنایا کہ انہوں نے بھی اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دی تھی، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ وہ رجوع کریں، پھر جب عورت پاک ہو جائے تو اگر چاہیں تو طلاق دیں۔ جب پوچھا گیا کہ کیا اسے طلاق شمار کیا گیا، تو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب سے واضح کیا کہ یہ مسئلہ معمولی نہیں۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • حیض میں طلاق دینے کے بعد رجوع کا حکم بیان ہوا۔
  • طلاق کا صحیح وقت پاکی کے بعد بتایا گیا ہے۔
  • طلاق کے الفاظ اور وقت دونوں میں احتیاط ضروری ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں