صحیح بخاری حدیث ۵۵۴۱ - ذبیح اور شکار کے بیان میں
صحیح بخاری : ۵۵۴۱
صحیح بخاریحدیث نمبر ۵۵۴۱
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ تُعْلَمَ الصُّورَةُ ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : " نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُضْرَبَ " . تَابَعَهُ قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا الْعَنقْزِيُّ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، وَقَالَ : " تُضْرَبُ الصُّورَةُ " .
ابن عمر روایت:
وہ چہرے پر نشان لگانے کو ناپسند کرتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے سے منع کیا ہے۔ عبیداللہ بن موسیٰ کے ساتھ اس حدیث کو قتیبہ بن سعید نے بھی روایت کیا، کہا ہم کو عمرو بن محمد عنقزی نے خبر دی، انہوں نے حنظلہ سے۔
