صحیح بخاری حدیث ۵۵۴۴ - چھری نہ ہو تو ذبح کا حکم

چھری نہ ہو تو ذبح کیسے؟ حدیث میں سادہ جواب

صحیح بخاریحدیث نمبر ۵۵۴۴

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ ، أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَدَّ بَعِيرٌ مِنَ الْإِبِلِ ، قَالَ : فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ لَهَا أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ ، فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ " ، هَكَذَا قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ فِي الْمَغَازِي وَالْأَسْفَارِ فَنُرِيدُ أَنْ نَذْبَحَ فَلَا تَكُونُ مُدًى ، قَالَ : " أَرِنْ مَا نَهَرَ أَوْ أَنْهَرَ الدَّمَ ، وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ غَيْرَ السِّنِّ وَالظُّفُرِ ، فَإِنَّ السِّنَّ عَظْمٌ ، وَالظُّفُرَ مُدَى الْحَبَشَةِ " .

رافع بن خدیج روایت:

ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ ایک اونٹ بدک کر بھاگ پڑا، پھر ایک آدمی نے تیر سے اسے مارا اور اللہ تعالیٰ نے اسے روک دیا۔ بیان کیا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ اونٹ بھی بعض اوقات جنگلی جانوروں کی طرح بدکتے ہیں، اس لیے ان میں سے جو تمہارے قابو سے باہر ہو جائیں، ان کے ساتھ ایسا ہی کیا کرو۔رافع نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اکثر غزوات اور دوسرے سفروں میں رہتے ہیں اور جانور ذبح کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس چھریاں نہیں ہوتیں۔ فرمایا کہ دیکھ لیا کرو جو آلہ خون بہا دے یا (آپ نے بجائے «نهر» کے) «أنهر» فرمایا اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھاؤ۔ البتہ دانت اور ناخن نہ ہو کیونکہ دانت ہڈی ہے اور ناخن حبش والوں کی چھری ہے۔

صحیح بخاری حدیث ۵۵۴۴ کا خلاصہ

اس حدیث میں رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم کے ساتھ سفر میں تھے۔ ایک اونٹ بدک کر بھاگ گیا، ایک شخص نے اسے تیر مارا اور اللہ تعالیٰ نے اسے روک دیا۔ پھر نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ یہ جانور بھی کبھی جنگلی جانوروں کی طرح بدک جاتے ہیں، تو جو تمہارے قابو سے باہر ہو، اس کے ساتھ ایسا ہی کرو۔ رافع رضی اللہ عنہ نے پھر پوچھا کہ ہم سفر اور غزوات میں ہوتے ہیں، ذبح کرنا چاہتے ہیں مگر چھری نہیں ہوتی۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جو آلہ خون بہا دے اور اللہ کا نام لیا گیا ہو، اسے کھاؤ، مگر دانت اور ناخن نہ ہو۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • چھری نہ ہو تو خون بہانے والے آلے کا ذکر حدیث میں آیا ہے۔
  • ذبح کے وقت اللہ کا نام لینا بیان کیا گیا ہے۔
  • دانت اور ناخن سے ذبح کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں