حدیث ۲۲۹۷
سنن ابن ماجہ : ۲۲۹۷
سنن ابن ماجہحدیث نمبر ۲۲۹۷
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى آبِي اللَّحْمِ ، قَالَ : كَانَ مَوْلَايَ يُعْطِينِي الشَّيْءَ ، فَأُطْعِمُ مِنْهُ ، فَمَنَعَنِي ، أَوْ قَالَ : فَضَرَبَنِي ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سَأَلَهُ ، فَقُلْتُ : لَا أَنْتَهِي أَوْ لَا أَدَعُهُ ؟ ، فَقَالَ : " الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا " .
´عمیر مولی آبی اللحم رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میرے مالک مجھے کوئی چیز دیتے تو میں اس میں سے اوروں کو بھی کھلا دیتا تھا تو انہوں نے مجھ کو ایسا کرنے سے روکا یا کہا: انہوں نے مجھے مارا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا اسی مالک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: میں نے عرض کیا: میں اس سے باز نہیں آ سکتا، یا میں اسے چھوڑ نہیں سکتا (کہ مسکین کو کھانا نہ کھلاؤں) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں کو اس کا اجر ملے گا“۔
