صحیح مسلم حدیث ۱۴۰ - شہادتِ ایمان اور جنت کے آٹھ دروازے

شہادتِ ایمان اور جنت کے آٹھ دروازوں کی بشارت

صحیح مسلمحدیث نمبر ۱۴۰

حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، وَأَنَّ عِيسَى عَبْدُ اللَّهِ ، وَابْنُ أَمَتِهِ ، وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ ، وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةِ شَاءَ " .

عبادہ بن صامت روایت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کہے کہ میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ سوائے اللہ کے کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور بےشک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور بھیجے ہوئے ہیں اور بےشک عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے ہیں اور اس کی بندی (مریم علیہا السلام) کے بیٹے ہیں اور اس کے کلمہ ( «كن») سے پیدا ہوئے جو اس نے مریم میں ڈال دیا (یعنی حکم کر دیا «كن» کے ساتھ پھر وہ ہو گئے بن باپ کے) اور رحمت ہیں اللہ کی یا روح ہیں اللہ کی (یعنی عیسیٰ علیہ السلام کو روح اللہ کہتے ہیں اس لئے کہ اللہ جل جلالہ نے ان کی روح کو پید کیا اگرچہ سب روحوں کو اللہ ہی نے بنایا ہے مگر عیسیٰ علیہ السلام کی روح بڑی عزت اور بزرگی والی ہے اس لئے اللہ کی طرف نسبت دی گئی، جیسے خانہ کعبہ کو بیت اللہ کہتے ہیں) اور بیشک جنت حق ہے اور جہنم حق ہے، تو لے جائے گا اس کو اللہ جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس میں سے یہ چاہے جائے۔

صحیح مسلم حدیث ۱۴۰ کا خلاصہ

اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کی چند بنیادی گواہیوں کا ذکر فرمایا۔ بندہ گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بندے، اس کی بندی مریم علیہا السلام کے بیٹے، اللہ کے کلمہ اور اس کی طرف سے روح ہیں۔ جنت حق ہے اور جہنم حق ہے۔ جو شخص یہ گواہیاں دے، اللہ اسے جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس سے چاہے داخل فرمائے گا۔ اس حدیث میں توحید، رسالت، عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں صحیح عقیدہ، اور آخرت پر ایمان کو جمع کیا گیا ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • اللہ اکیلا معبود برحق ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔
  • محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔
  • عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں وہی عقیدہ رکھا جائے جو حدیث میں آیا ہے۔
  • جنت اور جہنم کے حق ہونے پر ایمان ضروری ہے۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں