صحیح مسلم حدیث ۴۶۹۲ - نبی صلى الله عليه وسلم کے غزوات کی تعداد

نبی صلى الله عليه وسلم کے غزوات کی تعداد: زید بن ارقمؓ کی روایت

صحیح مسلمحدیث نمبر ۴۶۹۲

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ اسْتَسْقَى ، قَالَ : فَلَقِيتُ يَوْمَئِذٍ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، وَقَالَ : لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ غَيْرُ رَجُلٍ أَوْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ رَجُلٌ ، قَالَ : فَقُلْتُ : لَهُ كَمْ غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ ، قَالَ : تِسْعَ عَشْرَةَ ، فَقُلْتُ : كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ ؟ ، قَالَ : سَبْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً ، قَالَ : فَقُلْتُ : فَمَا أَوَّلُ غَزْوَةٍ غَزَاهَا ؟ ، قَالَ : ذَاتُ الْعُسَيْرِ ، أَوْ الْعُشَيْرِ " .

ابواسحاق روایت:

عبداللہ بن یزید استسقاء کی نماز کے لیے نکلے تو لوگوں کے ساتھ دو رکعتیں پڑھیں، پھر دعا مانگی پانی کے لیے، اس دن میں زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ملا میرے اور ان کے بیچ میں صرف ایک شخص تھا ان سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے ہیں؟ انہوں نے کہا: انیس۔ میں نے پوچھا تم کتنے غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ انہوں کہا: سترہ میں۔میں نے پوچھا: پہلا جہاد کون سا تھا؟ انہوں نے کہا: ذات العسیر یا ذات العشیر (جو ایک مقام کا نام ہے، سیرۃ ابن ہشام میں اس کو غزوۃ العشیرہ لکھا ہے۔ اس میں لڑائی نہ ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشیرہ تک جا کر مدینہ کو پلٹ آئے۔ یہ واقعہ ۲ جری میں ہوا۔ ابن ہشام نے کہا کہ سب سے پہلے غزوہ ودان ہوا مدینہ میں آنے کے ایک سال کے اخیر پر۔ اس میں بھی لڑائی نہیں ہوئی)۔

صحیح مسلم حدیث ۴۶۹۲ کا خلاصہ

اس حدیث میں ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن یزید استسقاء کے لیے نکلے، دو رکعت نماز پڑھی، پھر پانی کے لیے دعا کی۔ اسی دن زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی۔ سوال ہوا کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے کتنے غزوات کیے؟ انہوں نے جواب دیا: انیس۔ پھر پوچھا گیا کہ آپ خود کتنے غزوات میں شریک ہوئے؟ انہوں نے کہا: سترہ۔ پھر پہلے غزوہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ذات العسیر یا ذات العشیر کا نام لیا۔ یہ روایت نبی صلى الله عليه وسلم کے غزوات کی تعداد، زید بن ارقم کی گواہی، اور سیرت کے ایک عددی پہلو کو بیان کرتی ہے۔ ہمیں یہاں صرف وہی عدد اور نام لینا چاہیے جو متن میں آیا ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • زید بن ارقمؓ کے مطابق نبی صلى الله عليه وسلم کے غزوات کی تعداد انیس بیان ہوئی۔
  • زید بن ارقمؓ سترہ غزوات میں شریک تھے۔
  • پہلے غزوہ کے نام میں ذات العسیر یا ذات العشیر کا ذکر آیا۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں