حدیث ۱۵۳۳
جامع ترمذی : ۱۵۳۳
جامع ترمذیحدیث نمبر ۱۵۳۳
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ , عَنْ أَبِيهِ , سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُمَرَ وَهُوَ يَقُولُ : وَأَبِي وَأَبِي , فَقَالَ : " أَلَا إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ " , فَقَالَ عُمَرُ : فَوَاللَّهِ , مَا حَلَفْتُ بِهِ بَعْدَ ذَلِكَ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا , قَالَ : وَفِي الْبَاب , عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ , وَابْنِ عَبَّاسٍ , وَأَبِي هُرَيْرَةَ , وَقُتَيْلَةَ , وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ , قَالَ أَبُو عِيسَى : حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , قَالَ أَبُو عِيسَى , قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ , مَعْنَى قَوْلِهِ : وَلَا آثِرًا , أَيْ : لَمْ آثُرْهُ عَنْ غَيْرِي , يَقُولُ : لَمْ أَذْكُرْهُ عَنْ غَيْرِي .
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی الله عنہ کو کہتے سنا: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! آپ نے (انہیں بلا کر) فرمایا: ”سنو! اللہ نے تمہیں اپنے باپ دادا کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے“، عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم اس کے بعد میں نے (باپ دادا کی) قسم نہیں کھائی، نہ جان بوجھ کر اور نہ ہی کسی کی بات نقل کرتے ہوئے۔
