سنن ابو داؤد حدیث ۴۵۶۹ - دیتوں کا بیان
سنن ابو داؤد : ۴۵۶۹
سنن ابو داؤدحدیث نمبر ۴۵۶۹
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ ، وَزَادَ : فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ ، وَغُرَّةً لِمَا فِي بَطْنِهَا ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحَكَمُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ .
منصور روایت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول عورت کی دیت قاتل عورت کے عصبات پر ٹھہرائی، اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک غرہ (غلام یا لونڈی) ٹھہرایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسی طرح حکم نے مجاہد سے مجاہد نے مغیرہ سے روایت کیا ہے۔
