صحیح بخاری حدیث ۳۵۴۷ - شمائل نبوی کا جامع بیان

شمائل نبوی: نبی صلى الله عليه وسلم کا قد، رنگ اور بال

صحیح بخاریحدیث نمبر ۳۵۴۷

حَدَّثَنِي ابْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍيَصِفُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ وَلَا بِالْقَصِيرِ ، أَزْهَرَ اللَّوْنِ لَيْسَ بِأَبْيَضَ أَمْهَقَ ، وَلَا آدَمَ لَيْسَ بِجَعْدٍ قَطَطٍ وَلَا سَبْطٍ رَجِلٍ أُنْزِلَ عَلَيْهِ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ فَلَبِثَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ وَقُبِضَ وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ ، قَالَ رَبِيعَةُ : فَرَأَيْتُ شَعَرًا مِنْ شَعَرِهِ فَإِذَا هُوَ أَحْمَرُ فَسَأَلْتُ ، فَقِيلَ : احْمَرَّ مِنَ الطِّيبِ " .

ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن روایت:

میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف مبارکہ بیان کرتے ہوئے بتلایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم درمیانہ قد کے تھے۔ نہ بہت لمبے اور نہ چھوٹے قد والے۔ رنگ کھلتا ہوا تھا (سرخ و سفید) نہ خالی سفید تھے اور نہ بالکل گندم گوں۔ آپ کے بال نہ بالکل مڑے ہوئے سخت قسم کے تھے اور نہ سیدھے لٹکے ہوئے ہی تھے۔نزول وحی کے وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی۔ مکہ میں آپ نے دس سال تک قیام فرمایا اور اس پورے عرصہ میں آپ پر وحی نازل ہوتی رہی اور مدینہ میں بھی آپ کا قیام دس سال تک رہا۔ آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔ ربیعہ (راوی حدیث) نے بیان کیا کہ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بال دیکھا تو وہ لال تھا میں نے اس کے متعلق پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ خوشبو لگاتے لگاتے لال ہو گیا ہے۔

صحیح بخاری حدیث ۳۵۴۷ کا خلاصہ

یہ حدیث شمائل نبوی کے جامع بیانات میں سے ہے۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم درمیانہ قد کے تھے، نہ بہت لمبے اور نہ چھوٹے۔ آپ صلى الله عليه وسلم کا رنگ کھلتا ہوا تھا، نہ بالکل سفید اور نہ بالکل گندمی۔ آپ صلى الله عليه وسلم کے بال نہ بہت سخت گھنگریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے لٹکے ہوئے۔ حدیث میں یہ بھی ہے کہ وحی کے آغاز کے وقت آپ صلى الله عليه وسلم کی عمر چالیس سال تھی، پھر مکہ میں دس سال اور مدینہ میں دس سال قیام فرمایا۔ وفات کے وقت سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں ہوئے تھے۔ اس روایت میں ایک بال کے سرخ ہونے کا ذکر بھی ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا کہ خوشبو لگاتے لگاتے ایسا ہوا۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • نبی صلى الله عليه وسلم کے ظاہری اوصاف صحابہ رضی اللہ عنہم نے واضح انداز میں بیان کیے۔
  • آپ صلى الله عليه وسلم کا قد، رنگ اور بال اعتدال والے تھے۔
  • حدیث میں وحی کے آغاز اور مکہ و مدینہ کے قیام کا ذکر بھی آیا ہے۔
  • سرخ بال کے بارے میں روایت میں خوشبو کا سبب بتایا گیا ہے۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں