صحیح بخاری حدیث ۴۱۹۰ - احرام میں سر کی تکلیف کا فدیہ
احرام میں سر کی تکلیف: فدیہ، روزہ، صدقہ یا قربانی
صحیح بخاری : ۴۱۹۰
صحیح بخاریحدیث نمبر ۴۱۹۰
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ , حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ أَيُّوبَ , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , قَالَ : أَتَى عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَالْقَمْلُ يَتَنَاثَرُ عَلَى وَجْهِي , فَقَالَ : " أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ ؟ " قُلْتُ : نَعَمْ , قَالَ : " فَاحْلِقْ وَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ , أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ , أَوِ انْسُكْ نَسِيكَةً " , قَالَ أَيُّوبُ : لَا أَدْرِي بِأَيِّ هَذَا بَدَأَ .
کعب بن عجرہ روایت:
´ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ‘ ان سے ایوب سختیانی نے ‘ ان سے مجاہد نے ‘ ان سے ابن ابی لیلیٰ نے ‘ ان سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` وہ عمرہ حدیبیہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو جوئیں ان کے چہرے پر گر رہی تھی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ یہ جوئیں جو تمہارے سر سے گر رہی ہیں ‘ تکلیف دے رہی ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر سر منڈوا لو اور تین دن روزہ رکھ لو یا چھ مسکینوں کا کھانا کھلا دو یا پھر کوئی قربانی کر ڈالو۔ (سر منڈوانے کا فدیہ ہو گا) ایوب سختیانی نے بیان کیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ان تینوں امور میں سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کون سی بات ارشاد فرمائی تھی۔
صحیح بخاری حدیث ۴۱۹۰ کا خلاصہ
یہ حدیث احرام کی حالت میں پیش آنے والی حقیقی تکلیف کا حکم بتاتی ہے۔ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ حدیبیہ کے زمانے میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے پاس آئے۔ ان کے سر کی جوئیں چہرے پر گر رہی تھیں۔ نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے پوچھا کہ کیا سر کی یہ جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں۔ اس پر آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ سر منڈوا لو، اور فدیہ کے طور پر تین دن روزہ رکھو، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، یا قربانی کرو۔ ایوب رحمہ اللہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آپ صلى الله عليه وسلم نے ان میں سے پہلے کون سا کام ذکر فرمایا۔ اس حدیث میں احرام، تکلیف، اور فدیہ کا آسان بیان ہے۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- احرام میں شدید تکلیف ہو تو مسئلہ پوچھنا چاہیے۔
- نبی صلى الله عليه وسلم نے سر منڈوانے کے ساتھ فدیہ کے تین طریقے بیان فرمائے۔
- دینی حکم بیان کرتے وقت راوی نے اپنی لاعلمی بھی صاف بتائی۔
