صحیح بخاری حدیث ۶۹۰۳ - صحیفہ، دیت اور قیدی کی رہائی

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا صحیفہ: دیت اور قیدی کی رہائی

صحیح بخاریحدیث نمبر ۶۹۰۳

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جُحَيْفَةَ ، قَالَ : " سَأَلْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ مَا لَيْسَ فِي الْقُرْآنِ ؟ وَقَالَ مَرَّةً : مَا لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ ؟ ، فَقَالَ " وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ ، وَبَرَأَ النَّسَمَةَ مَا عِنْدَنَا إِلَّا مَا فِي الْقُرْآنِ إِلَّا فَهْمًا يُعْطَى رَجُلٌ فِي كِتَابِهِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ ، قُلْتُ : وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ ؟ قَالَ : الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الْأَسِيرِ ، وَأَنْ لَا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ " .

ابوجحیفہ روایت:

میں نے علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز بھی ہے جو قرآن مجید میں نہیں ہے اور ایک مرتبہ انہوں نے اس طرح بیان کیا کہ جو لوگوں کے پاس نہیں ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس نے دانے سے کونپل کو پھاڑ کر نکالا ہے اور مخلوق کو پیدا کیا۔ ہمارے پاس قرآن مجید کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ سوا اس سمجھ کے جو کسی شخص کو اس کی کتاب میں دی جائے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔ میں نے پوچھا صحیفہ میں کیا ہے؟ فرمایا خون بہا (دیت) سے متعلق احکام اور قیدی کے چھڑانے کا حکم اور یہ کہ کوئی مسلمان کسی کافر کے بدلہ میں قتل نہیں کیا جائے گا۔

صحیح بخاری حدیث ۶۹۰۳ کا خلاصہ

اس حدیث کا اصل موضوع علم، دیت اور قیدی کی رہائی ہے۔ ابو جحیفہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس قرآن کے علاوہ کوئی خاص چیز ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قسم کھا کر فرمایا کہ ہمارے پاس قرآن کے سوا کچھ نہیں، سوائے اس سمجھ کے جو اللہ کسی کو اپنی کتاب میں دے، اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے۔ جب پوچھا گیا کہ صحیفہ میں کیا ہے، تو فرمایا: دیت کے احکام، قیدی کو چھڑانے کا حکم، اور یہ کہ مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ اس حدیث میں علم کے دعوے میں احتیاط اور امانت صاف نظر آتی ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خفیہ علم کے دعرت علی رضی اللہ عنہ نے خفیہ علم کے دعوے کی نفی فرمائی۔
  • قرآن کی سمجھ اللہ کی عطا ہے۔
  • صحیفہ میں دیت، قیدی کی رہائی اور قصاص کا حکم ذکر ہوا۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں