صحیح بخاری حدیث ۶۹۷۳ - وبا والی جگہ میں داخل نہ ہونا

وبا سے احتیاط کی حدیث: داخل نہ ہو، بھاگ کر نہ نکلو

صحیح بخاریحدیث نمبر ۶۹۷۳

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَرَجَ إِلَى الشَّأْمِ ، فَلَمَّا جَاءَ بِسَرْغَ ، بَلَغَهُ أَنَّ الْوَبَاءَ وَقَعَ بِالشَّأْمِ ، فَأَخْبَرَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلَا تَقْدَمُوا عَلَيْهِ ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فِرَارًا مِنْهُ " ، فَرَجَعَ عُمَرُ مِنْ سَرْغَ ، وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّعُمَرَ إِنَّمَا انْصَرَفَ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .

عبداللہ بن عامر بن ربیعہ روایت:

عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (سنہ 18 ھ ماہ ربیع الثانی میں) شام تشریف لے گئے۔ جب مقام سرغ پر پہنچے تو ان کو یہ خبر ملی کہ شام وبائی بیماری کی لپیٹ میں ہے۔ پھر عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جب تمہیں معلوم ہو جائے کہ کسی سر زمین میں وبا پھیلی ہوئی ہے تو اس میں داخل مت ہو، لیکن اگر کسی جگہ وبا پھوٹ پڑے اور تم وہیں موجود ہو تو وبا سے بھاگنے کے لیے تم وہاں سے نکلو بھی مت۔ چنانچہ عمر رضی اللہ عنہ مقام سرغ سے واپس آ گئے۔اور ابن شہاب سے روایت ہے، ان سے سالم بن عبداللہ نے کہ عمر رضی اللہ عنہ عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی حدیث سن کر واپس ہو گئے تھے۔

صحیح بخاری حدیث ۶۹۷۳ کا خلاصہ

اس حدیث میں شام کے سفر کے دوران ایک اہم واقعہ بیان ہوا۔ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مقام سرغ تک پہنچے تو خبر ملی کہ شام میں وبا پھیل چکی ہے۔ پھر عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کی حدیث سنائی کہ جب تمہیں معلوم ہو کہ کسی سرزمین میں وبا ہے تو اس میں داخل نہ ہو، اور اگر تم پہلے ہی وہاں موجود ہو تو وبا سے بھاگنے کے لیے وہاں سے نہ نکلو۔ عمر رضی اللہ عنہ اسی حدیث کو سن کر واپس ہو گئے۔ یہ وبا سے احتیاط کی حدیث عملی رہنمائی دیتی ہے کہ بیماری کے پھیلاؤ کے وقت لاپرواہی نہ کی جائے۔ نہ خطرے والی جگہ میں خود کو ڈالا جائے، نہ خوف میں ایسا قدم اٹھایا جائے جس سے مسئلہ پھیل سکتا ہو۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • وبا کی خبر ملے تو متاثرہ جگہ میں داخل ہونے سے بچنا چاہیے۔
  • جہاں وبا پھیل چکی ہو اور انسان وہاں موجود ہو، وہاں سے بھاگنے کا رویہ درست نہیں۔
  • صحابہ کرام فیصلوں میں حدیث کی رہنمائی کو اختیار کرتے تھے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں