صحیح بخاری حدیث ۹۰ - امام نماز ہلکی پڑھائے

امام کے لیے ہدایت: نماز ہلکی پڑھائے

صحیح بخاریحدیث نمبر ۹۰

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَا أَكَادُ أُدْرِكُ الصَّلَاةَ مِمَّا يُطَوِّلُ بِنَا فُلَانٌ ، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْ يَوْمِئِذٍ ، فَقَالَ : " أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّكُمْ مُنَفِّرُونَ ، فَمَنْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْمَرِيضَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ " .

ابومسعود انصاری روایت:

ایک شخص (حزم بن ابی کعب) نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ کر) عرض کیا۔ یا رسول اللہ! فلاں شخص (معاذ بن جبل) لمبی نماز پڑھاتے ہیں اس لیے میں (جماعت کی) نماز میں شریک نہیں ہو سکتا (کیونکہ میں دن بھر اونٹ چرانے کی وجہ سے رات کو تھک کر چکنا چور ہو جاتا ہوں اور طویل قرآت سننے کی طاقت نہیں رکھتا) (ابومسعود راوی کہتے ہیں) کہ اس دن سے زیادہ میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وعظ کے دوران اتنا غضب ناک نہیں دیکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے لوگو! تم (ایسی شدت اختیار کر کے لوگوں کو دین سے) نفرت دلانے لگے ہو۔ (سن لو) جو شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں بیمار، کمزور اور حاجت والے (سب ہی قسم کے لوگ) ہوتے ہیں۔

صحیح بخاری حدیث ۹۰ کا خلاصہ

اس حدیث میں ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ فلاں آدمی نماز بہت لمبی پڑھاتے ہیں، اس لیے میں جماعت میں شامل نہیں ہو پاتا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وعظ کے دوران بہت ناراض ہوئے۔ آپ نے فرمایا کہ اے لوگو، تم لوگوں کو نفرت دلانے لگے ہو۔ جو شخص لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ مقتدیوں میں بیمار، کمزور اور ضرورت والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ اس حدیث کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ امام کو نماز میں لوگوں کی حالت کا خیال رکھنا چاہیے۔ عبادت میں محبت، آسانی اور رعایت ہونی چاہیے، ایسی سختی نہیں جس سے لوگ جماعت سے دور ہو جائیں۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • امام کو مقتدیوں کی حالت کا خیال رکھنا چاہیے۔
  • نماز میں اتنی طوالت نہ ہو کہ لوگ جماعت سے دور ہو جائیں۔
  • بیمار، کمزور اور حاجت مند افراد کے لیے رعایت رکھی گئی ہے۔
  • دین کی تعلیم دیتے وقت لوگوں کو قریب لانا چاہیے، دور نہیں کرنا چاہیے۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں