سنن ابن ماجہ حدیث ۱۳۹۶ - وضو اور نماز سے معافی
صحیح وضو اور نماز کی فضیلت
سنن ابن ماجہ : ۱۳۹۶
سنن ابن ماجہحدیث نمبر ۱۳۹۶
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَظُنُّهُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ ، أَنَّهُمْ غَزَوْا غَزْوَةَ السُّلَاسِلِ ، فَفَاتَهُمُ الْغَزْوُ ، فَرَابَطُوا ، ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى مُعَاوِيَةَ ، وَعِنْدَهُ أَبُو أَيُّوبَ ، وَعُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ ، فَقَالَ عَاصِمٌ : يَا أَبَا أَيُّوبَ ، فَاتَنَا الْغَزْوُ الْعَامَ ، وَقَدْ أُخْبِرْنَا : أَنَّهُ مَنْ صَلَّى فِي الْمَسَاجِدِ الْأَرْبَعَةِ غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ ، فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، أَدُلُّكَ عَلَى أَيْسَرَ مِنْ ذَلِكَ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ ، وَصَلَّى كَمَا أُمِرَ ، غُفِرَ لَهُ مَا قَدَّمَ مِنْ عَمَلٍ " ، أَكَذَلِكَ يَا عُقْبَةُ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ .
عاصم بن سفیان ثقفی روایت:
وہ لوگ غزوہ سلاسل میں گئے ۱؎، لڑائی نہیں ہوئی، ان لوگوں نے صرف مورچہ باندھا، پھر معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس واپس لوٹ آئے، اس وقت ابوایوب انصاری اور عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہما بھی ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، عاصم نے کہا: ابوایوب! اس سال ہم سے جہاد فوت ہو گیا، اور ہم سے بیان کیا گیا ہے کہ جو کوئی چاروں مسجدوں میں ۲؎ نماز پڑھے اس کے گناہ بخش دئیے جائیں گے، ابوایوب نے کہا: میرے بھتیجے! کیا میں تمہیں اس سے آسان بات نہ بتاؤں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو کوئی وضو کرے جیسا حکم دیا گیا ہے، اور نماز پڑھے جس طرح حکم دیا گیا ہے، تو اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے“ پوچھا: ایسے ہی ہے نا عقبہ؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
سنن ابن ماجہ حدیث ۱۳۹۶ کا خلاصہ
اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور نماز ادا کرے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔ ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عبادت کا صحیح طریقہ اپنانا گناہوں کی صفائی کا ذریعہ ہے۔ وضو اور نماز انسان کو پاکیزگی اور اللہ کے قریب لے جاتے ہیں۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- صحیح وضو گناہوں کی معافی کا سبب ہے
- نماز انسان کو اللہ کے قریب کرتی ہے
- عمل کی درستگی دین میں اہم ہے
