سنن ابن ماجہ حدیث ۱۳۹۸ - نیکیاں گناہوں کو مٹاتی ہیں

نیک اعمال اور گناہوں کی معافی

سنن ابن ماجہحدیث نمبر ۱۳۹۸

حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ مِنَ امْرَأَةٍ يَعْنِي : مَا دُونَ الْفَاحِشَةِ ، فَلَا أَدْرِي مَا بَلَغَ غَيْرَ أَنَّهُ دُونَ الزِّنَا ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ : وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ سورة هود آية 114 ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلِي هَذِهِ ؟ ، قَالَ : لِمَنْ أَخَذَ بِهَا " .

عبداللہ بن مسعود روایت:

ایک شخص نے ایک عورت سے زنا سے کم کچھ بدتہذیبی کر لی، میں نہیں جانتا کہ وہ اس معاملہ میں کہاں تک پہنچا، بہرحال معاملہ زناکاری تک نہیں پہنچا تھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے اس کا ذکر کیا،تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: «أقم الصلاة طرفي النهار وزلفا من الليل إن الحسنات يذهبن السيئات ذلك ذكرى للذاكرين» ”دن کے دونوں حصوں (صبح و شام) میں اور رات کے کچھ حصہ میں نماز قائم کرو، بیشک نیکیاں برائیوں کو ختم کر دیتی ہیں، اور یہ یاد کرنے والوں کے لیے نصیحت ہے“ (سورة هود: ۱۱۴، پھر اس شخص نے عرض کیا: کیا یہ حکم میرے لیے خاص ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اس شخص کے لیے جو اس پر عمل کرے“ ۱؎۔

سنن ابن ماجہ حدیث ۱۳۹۸ کا خلاصہ

اس حدیث میں بتایا گیا ہے کہ نیک اعمال برائیوں کو ختم کر دیتے ہیں۔ ایک شخص کے واقعے کے بعد یہ آیت نازل ہوئی کہ نیکیوں سے برائیاں مٹ جاتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نیکی کی طرف مائل کرتا ہے تاکہ وہ اپنے گناہوں کی تلافی کر سکیں۔ نماز، ذکر اور نیک عمل انسان کی اصلاح کا ذریعہ ہیں۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • نیک اعمال گناہوں کو مٹا دیتے ہیں
  • اللہ کی رحمت اصلاح کا ذریعہ ہے
  • توبہ اور نیکی ساتھ ساتھ ضروری ہیں

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں