سنن ابن ماجہ حدیث ۱۹۱۹ - ازدواجی تعلق کی دعا
ازدواجی تعلق سے پہلے شیطان سے حفاظت کی دعا
سنن ابن ماجہ : ۱۹۱۹
سنن ابن ماجہحدیث نمبر ۱۹۱۹
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا أَتَى امْرَأَتَهُ ، قَالَ : اللَّهُمَّ جَنِّبْنِي الشَّيْطَانَ ، وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنِي ، ثُمَّ كَانَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يُسَلِّطْ اللَّهُ عَلَيْهِ الشَّيْطَانَ ، أَوْ لَمْ يَضُرَّهُ " .
عبداللہ بن عباس روایت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے تو یہ دعا پڑھے «اللهم جنبني الشيطان وجنب الشيطان ما رزقتني» ”اے اللہ! تو مجھے شیطان سے بچا، اور اس مباشرت سے جو اولاد ہو اس کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھ“ پھر اس ملاپ سے بچہ ہونا قرار پا جائے تو اللہ تعالیٰ اس بچے پر شیطان کا زور نہ چلنے دے گا، یا شیطان اسے نقصان نہ پہنچ اس کے گا۔
سنن ابن ماجہ حدیث ۱۹۱۹ کا خلاصہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس جائے تو یہ دعا پڑھے کہ اللہ اسے شیطان سے محفوظ رکھے اور جو اولاد ہو اسے بھی شیطان کے شر سے بچائے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام ہر اہم عمل سے پہلے اللہ کی حفاظت طلب کرنے کی تعلیم دیتا ہے تاکہ زندگی میں برکت اور حفاظت ہو۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- ازدواجی تعلق سے پہلے دعا کرنا چاہیے
- اولاد کی حفاظت کی دعا اہم ہے
- ہر عمل میں اللہ سے مدد مانگنی چاہیے
