سنن ابن ماجہ حدیث ۱۹۱۸ - نئی چیز پر دعا پڑھنا
نئی چیز ملنے پر اللہ سے خیر مانگنے کی دعا
سنن ابن ماجہ : ۱۹۱۸
سنن ابن ماجہحدیث نمبر ۱۹۱۸
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَصَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا أَفَادَ أَحَدُكْمُ امْرَأَةً ، أَوْ خَادِمًا ، أَوْ دَابَّةً فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا ، وَلْيَقُلْ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا ، وَخَيْرِ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا جُبِلَتْ عَلَيْهِ " .
عبداللہ بن عمرو روایت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کوئی بیوی، خادم یا جانور حاصل کرے، تو اس کی پیشانی پکڑ کر یہ دعا پڑھے“ «اللهم إني أسألك من خيرها وخير ما جبلت عليه وأعوذ بك من شرها وشر ما جبلت عليه» ”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کی خلقت اور طبیعت کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اس کے شر اور اس کی خلقت اور طبیعت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔
سنن ابن ماجہ حدیث ۱۹۱۸ کا خلاصہ
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلى الله عليه وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص نئی بیوی، خادم یا جانور حاصل کرے تو اس کی پیشانی پکڑ کر دعا پڑھے اور اللہ سے اس کی بھلائی مانگے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر نئی نعمت کے آغاز پر اللہ سے خیر طلب کرنا چاہیے تاکہ اس میں برکت ہو اور اس کے شر سے حفاظت ملے۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- نئی نعمت پر دعا کرنا سنت ہے
- اللہ سے خیر اور برکت مانگنی چاہیے
- ہر چیز کے شر سے پناہ طلب کرنی چاہیے
