صحیح مسلم حدیث ۱۱۶۲ - ساری زمین نماز کی جگہ ہے
ساری زمین مسجد ہے: نماز اور سجدہ کی آسانی
صحیح مسلم : ۱۱۶۲
صحیح مسلمحدیث نمبر ۱۱۶۲
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ : كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَى أَبِي الْقُرْآنَ فِي السُّدَّةِ ، فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ ، سَجَدَ ، فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَتِ ، أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ ؟ قَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، يَقُولُ : " سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ أَوَّلِ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ ؟ قَالَ : الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ ، قُلْتُ : ثُمَّ أَيٌّ ؟ قَالَ : الْمَسْجِدُ الأَقْصَى ، قُلْتُ : كَمْ بَيْنَهُمَا ؟ قَالَ : أَرْبَعُونَ عَامًا ، ثُمَّ الأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ ، فَحَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ ، فَصَلِّ " .
ابراہیم بن یزید تیمی روایت:
میں اپنے باپ کو قرآن سنایا کرتا «سده» میں ( «سده» وہ مقام جو مسجد سے خارج ہو دروازہ کے باہر جہاں لوگ بیٹھ کر خرید و فروخت اور باتیں کرتے ہیں اور نسائی کی روایت میں «سكه» ہے یعنی گلی میں) جب میں سجدہ کی آیت پڑھتا تو وہ سجدہ کرتے میں نے ان سے کہا: بابا! آپ راستہ میں سجدہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد حرام“ میں نے پوچھا: پھر کون سی مسجد؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد اقصیٰ۔“ میں نے پوچھا ان دونوں میں کتنے برس کا فرق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس برس کا، پھر ساری زمین تیرے لئے مسجد ہے جہاں نماز کا وقت آ جائے وہاں نماز پڑھ لے۔“
صحیح مسلم حدیث ۱۱۶۲ کا خلاصہ
اس حدیث میں ابراہیم تیمی اپنے والد کا عمل بیان کرتے ہیں کہ جب قرآن پڑھتے ہوئے سجدہ کی آیت آتی تو وہ راستے میں بھی سجدہ کر لیتے۔ جب بیٹے نے پوچھا کہ آپ راستے میں سجدہ کرتے ہیں، تو انہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنی ہوئی حدیث بیان کی۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ زمین میں پہلی مسجد مسجد حرام ہے، پھر مسجد اقصیٰ ہے، اور دونوں کے درمیان چالیس سال کا فرق ہے۔ پھر یہ بات آئی کہ ساری زمین تمہارے لیے مسجد ہے، جہاں نماز کا وقت آ جائے وہاں نماز پڑھ لو۔ اس سے نماز کی جگہ، سجدہ تلاوت، مسجد الحرام، مسجد اقصیٰ اور آسانی کا پہلو صاف سمجھ آتا ہے۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- سجدہ کی آیت سن کر سجدہ کرنا اس روایت میں عمل سے ظاہر ہے۔
- مسجد الحرام زمین کی پہلی مسجد ہے۔
- مسجد اقصیٰ کا ذکر مسجد الحرام کے بعد آیا ہے۔
- جہاں نماز کا وقت آ جائے، وہاں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔
