صحیح مسلم حدیث ۴۵۷ - رائی کے دانے برابر ایمان

رائی کے دانے برابر ایمان اور نہرِ حیات کا بیان

صحیح مسلمحدیث نمبر ۴۵۷

وحَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يُدْخِلُ اللَّهُ أَهْلَ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ بِرَحْمَتِهِ ، وَيُدْخِلُ أَهْلَ النَّارِ النَّارَ ، ثُمَّ يَقُولُ : انْظُرُوا ، مَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنَ إِيمَانٍ فَأَخْرِجُوهُ ، فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا حُمَمًا قَدِ امْتَحَشُوا ، فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ أَوِ الْحَيَا ، فَيَنْبُتُونَ فِيهِ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ إِلَى جَانِبِ السَّيْلِ ، أَلَمْ تَرَوْهَا كَيْفَ تَخْرُجُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً ؟ " ،

ابو سعید خدری روایت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جنت والوں کو جنت میں لے جائے گا، جس کو چاہے گا، اپنی رحمت سے اور دوزخ والوں کو دوزخ میں لے جائے گا۔ پھر فرمائے گا: دیکھو جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہو اس کو دوزخ سے نکال لو وہ لوگ نکلیں گے کوئلہ کی طرح جلے ہوئے، پھر ڈالے جائیں گے نہرالحیات یا نہرالحیا میں (یہ شک ہے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کا جو راوی ہیں اس حدیث کے اور دوسروں کی روایت میں نہرالحیات ہے بغیر شک کے) اور ایسا اگیں گے جیسے دانہ بھیا (بہاؤ) کے طرف اگ آتا ہے کیا تم نے اس کو نہیں دیکھا کیسا زرد لپٹا ہوا اگتا ہے۔“

صحیح مسلم حدیث ۴۵۷ کا خلاصہ

اس حدیث میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت میں داخل کرے گا، جسے چاہے اپنی رحمت سے داخل کرے گا، اور اہل نار کو آگ میں ڈالے گا۔ پھر حکم ہو گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہو اسے نکال لو۔ وہ لوگ جلے ہوئے کوئلوں کی طرح نکالے جائیں گے، پھر نہرِ حیات یا نہرِ حیا میں ڈالے جائیں گے، اور وہاں اس طرح اگیں گے جیسے سیلاب کے کنارے دانہ اگتا ہے۔ اس حدیث میں ایمان، رحمت، دوزخ سے نجات اور نہرِ حیات کے الفاظ صاف موجود ہیں۔ ہمیں اس سے امید بھی ملتی ہے اور گناہوں کے انجام سے ڈر بھی پیدا ہوتا ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی رحمت سے جنت میں داخل فرمائے گا۔
  • رائی کے دانے برابر ایمان کا ذکر دوزخ سے نکالے جانے کے سلسلے میں آیا ہے۔
  • گناہوں کا انجام سخت ہو سکتا ہے، مگر اللہ کی رحمت بھی بہت وسیع ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں