حدیث ۵۷۰۵

صحیح مسلمحدیث نمبر ۵۷۰۵

حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً يَهُودِيَّةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ مَسْمُومَةٍ ، فَأَكَلَ مِنْهَا ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَتْ : أَرَدْتُ لِأَقْتُلَكَ ، قَالَ : " مَا كَانَ اللَّهُ لِيُسَلِّطَكِ عَلَى ذَاكِ " ، قَالَ أَوَ قَالَ عَلَيَّ : قَالَ : قَالُوا : أَلَا نَقْتُلُهَا ، قَالَ : لَا ، قَالَ : فَمَا زِلْتُ أَعْرِفُهَا فِي لَهَوَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک یہودی عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زہر ملا کر بکری کا گوشت لے کر آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا پھر وہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ تو نے کیا کیا؟ وہ بولی: میں چاہتی تھی آپ کو مار ڈالنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تجھے اتنی طاقت دینے والا نہیں۔ کہ تو اس کے پیغمبر کو ہلاک کرے“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا ہم اس کو قتل کریں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“ (یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رحم تھا اس عورت پر۔ اس سے یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیغمبر برحق تھے ورنہ اگر بادشاہ ہوتے تو اس عورت کو قتل کراتے) راوی نے کہا: میں ہمیشہ اس زہر کا اثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کوے میں پاتا۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں