حدیث ۴۶۲۳

سنن نسائیحدیث نمبر ۴۶۲۳

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ , قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ , قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ هَانِئٍ , يَقُولُ : سَمِعْتُ عِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ , يَقُولُ : " بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكْرًا فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ , فَقَالَ : " أَجَلْ لَا أَقْضِيكَهَا إِلَّا نَجِيبَةً " , فَقَضَانِي فَأَحْسَنَ قَضَائِي , وَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ يَتَقَاضَاهُ سِنَّهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَعْطُوهُ سِنًّا " , فَأَعْطَوْهُ يَوْمَئِذٍ جَمَلًا , فَقَالَ : " هَذَا خَيْرٌ مِنْ سِنِّي " , فَقَالَ : " خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ قَضَاءً " .

´عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک جوان اونٹ بیچا تو میں آپ کے پاس اس کا تقاضا کرنے آیا، آپ نے فرمایا: ”میں تو تمہیں بختی (عمدہ قسم کا اونٹ) دوں گا“، پھر آپ نے مجھے ادا کیا تو بہت اچھا ادا کیا، اور آپ کے پاس ایک اعرابی (دیہاتی) اپنا جوان اونٹ مانگتے ہوئے آیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے جوان اونٹ دے دو“، تو اس دن ان لوگوں نے اسے ایک بڑا (مکمل) اونٹ دیا، اس نے کہا: یہ تو میرے اونٹ سے بہتر ہے، آپ نے فرمایا: ”تم میں بہتر وہ ہے جو بہتر طرح سے قرض ادا کرے“۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں