حدیث ۵۶۰۱
سنن نسائی : ۵۶۰۱
سنن نسائیحدیث نمبر ۵۶۰۱
أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ السَّدُوسِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَاءً , سَأَلَهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّا نَرْكَبُ أَسْفَارًا فَتُبْرَزُ لَنَا الْأَشْرِبَةُ فِي الْأَسْوَاقِ لَا نَدْرِي أَوْعِيَتَهَا ؟ فَقَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " , فَذَهَبَ يُعِيدُ ، فَقَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " , فَذَهَبَ يُعِيدُ ، فَقَالَ : " هُوَ مَا أَقُولُ لَكَ " .
´اسود بن شیبان سدوسی بیان کرتے ہیں کہ` میں نے عطا سے سنا ایک شخص نے ان سے پوچھا: ہم لوگ سفر پر نکلتے ہیں تو ہمیں بازاروں میں مشروب نظر آتے ہیں، ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کن برتنوں میں تیار ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے، انہوں نے (اپنا سوال) دہرایا تو انہوں نے کہا: جو چیزیں نشہ لانے والی ہوں وہ سب حرام ہیں، انہوں نے پھر دہرایا تو انہوں نے کہا: جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اصل وہی ہے۔
