جامع ترمذی حدیث ۱۲۳۲ - خرید و فروخت کے احکام و مسائل
جامع ترمذی : ۱۲۳۲
جامع ترمذیحدیث نمبر ۱۲۳۲
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ : يَأْتِينِي الرَّجُلُ ، يَسْأَلُنِي مِنَ الْبَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدِي أَبْتَاعُ لَهُ مِنَ السُّوقِ ، ثُمَّ أَبِيعُهُ ، قَالَ : " لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ ". قال : وفَي البْابِ ، عَنْ عَبْدِ اللهَ بْنِ عُمَرَ .
حکیم بن حزام روایت:
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: میرے پاس کچھ لوگ آتے ہیں اور اس چیز کو بیچنے کے لیے کہتے ہیں جو میرے پاس نہیں ہوتی، تو کیا میں اس چیز کو ان کے لیے بازار سے خرید کر لاؤں پھر فروخت کروں؟ آپ نے فرمایا: ”جو چیز تمہارے پاس نہیں ہے اس کی بیع نہ کرو“۔
