صحیح بخاری حدیث ۱۱۰۹ - سفر میں نمازوں کا طریقہ

نمازوں کے درمیان ترتیب اور جمع

صحیح بخاریحدیث نمبر ۱۱۰۹

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ فِي السَّفَرِ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يَجْمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ " ، قَالَ سَالِمٌ : وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَفْعَلُهُ إِذَا أَعْجَلَهُ السَّيْرُ وَيُقِيمُ الْمَغْرِبَ فَيُصَلِّيهَا ثَلَاثًا ثُمَّ يُسَلِّمُ ، ثُمَّ قَلَّمَا يَلْبَثُ حَتَّى يُقِيمَ الْعِشَاءَ فَيُصَلِّيهَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يُسَلِّمُ ، وَلَا يُسَبِّحُ بَيْنَهُمَا بِرَكْعَةٍ وَلَا بَعْدَ الْعِشَاءِ بِسَجْدَةٍ حَتَّى يَقُومَ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ .

عبداللہ بن عمر روایت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب جلدی سفر طے کرنا ہوتا تو مغرب کی نماز مؤخر کر دیتے۔ پھر اسے عشاء کے ساتھ ملا کر پڑھتے تھے۔ سالم نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی اگر سفر سرعت کے ساتھ طے کرنا چاہتے تو اسی طرح کرتے تھے۔ مغرب کی تکبیر پہلے کہی جاتی اور آپ تین رکعت مغرب کی نماز پڑھ کر سلام پھیر دیتے۔ پھر معمولی سے توقف کے بعد عشاء کی تکبیر کہی جاتی اور آپ اس کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیتے۔ دونوں نمازوں کے درمیان ایک رکعت بھی سنت وغیرہ نہ پڑھتے اور اسی طرح عشاء کے بعد بھی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ یہاں تک کہ درمیان شب میں آپ اٹھتے (اور تہجد ادا کرتے)۔

صحیح بخاری حدیث ۱۱۰۹ کا خلاصہ

اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وسلم سفر میں جب جلدی ہوتی تو مغرب کو مؤخر کر کے عشاء کے ساتھ جمع کرتے۔ آپ صلى الله عليه وسلم پہلے مغرب کی تین رکعت ادا کرتے، پھر تھوڑا وقفہ کر کے عشاء کی دو رکعت پڑھتے۔ ان دونوں کے درمیان کوئی نفل نماز نہیں پڑھتے تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سفر میں آسانی کے ساتھ ساتھ ترتیب بھی موجود تھی۔ یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ دین میں عبادت کا مقصد خشوع اور آسانی ہے، نہ کہ غیر ضروری تکلف۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • سفر میں نمازوں کو ترتیب سے جمع کیا جا سکتا ہے
  • مشقت میں نفل چھوڑنے کی اجازت ہے
  • عبادت میں آسانی اور خشوع دونوں اہم ہیں

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں