صحیح بخاری حدیث ۴۴۳۸ - آخری مسواک اور رفیق اعلیٰ

آخری مسواک کی حدیث: رفیق اعلیٰ کے ساتھ وصال

صحیح بخاریحدیث نمبر ۴۴۳۸

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : " دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مُسْنِدَتُهُ إِلَى صَدْرِي وَمَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سِوَاكٌ رَطْبٌ يَسْتَنُّ بِهِ ، فَأَبَدَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَصَرَهُ ، فَأَخَذْتُ السِّوَاكَ فَقَصَمْتُهُ وَنَفَضْتُهُ وَطَيَّبْتُهُ ، ثُمَّ دَفَعْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَنَّ بِهِ ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنَّ اسْتِنَانًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ ، فَمَا عَدَا أَنْ فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَفَعَ يَدَهُ أَوْ إِصْبَعَهُ ، ثُمَّ قَالَ : " فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى ثَلَاثًا " ، ثُمَّ قَضَى ، وَكَانَتْ ، تَقُولُ : مَاتَ بَيْنَ حَاقِنَتِي وَذَاقِنَتِي " .

عائشہ روایت:

ان کے بھائی) عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں ایک تازہ مسواک استعمال کے لیے تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسواک کی طرف دیکھتے رہے۔ چنانچہ میں نے ان سے مسواک لے لی اور اسے اپنے دانتوں سے چبا کر اچھی طرح جھاڑنے اور صاف کرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی۔ آپ نے وہ مسواک استعمال کی جتنے عمدہ طریقہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسواک کر رہے تھے، میں نے آپ کو اتنی اچھی طرح مسواک کرتے کبھی نہیں دیکھا۔مسواک سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے اپنا ہاتھ یا اپنی انگلی اٹھائی اور فرمایا۔ «في الرفيق الأعلى» تین مرتبہ، اور آپ کا انتقال ہو گیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کرتی تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو سر مبارک میری ہنسلی اور ٹھوڑی کے درمیان میں تھا۔

صحیح بخاری حدیث ۴۴۳۸ کا خلاصہ

اس حدیث کا اصل موضوع نبی صلى الله عليه وسلم کی آخری مسواک اور آخری الفاظ ہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ تازہ مسواک لے کر آئے۔ نبی صلى الله عليه وسلم ان کی مسواک کی طرف دیکھتے رہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مسواک لے کر اسے نرم کیا، صاف کیا اور نبی صلى الله عليه وسلم کو دے دی۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے بہت عمدہ طریقے سے مسواک فرمائی۔ پھر آپ صلى الله عليه وسلم نے ہاتھ یا انگلی اٹھائی اور تین مرتبہ فرمایا: رفیق اعلیٰ میں، پھر آپ صلى الله عليه وسلم کا انتقال ہو گیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی تھیں کہ وفات کے وقت آپ صلى الله عليه وسلم کا سر ان کے سینے اور ٹھوڑی کے درمیان تھا۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • نبی صلى الله عليه وسلم نے آخری وقت میں بھی مسواک استعمال فرمائی۔
  • عائشہ رضی اللہ عنہا نے خدمت اور محبت کے ساتھ مسواک تیار کی۔
  • آپ صلى الله عليه وسلم کے آخری الفاظ میں رفیق اعلیٰ کا ذکر آیا۔
  • یہ روایت نبی صلى الله عليه وسلم کے آخری لمحات کو نہایت قریب سے بیان کرتی ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں