صحیح بخاری حدیث ۴۶۵۵ - حج میں شرک اور ننگے طواف کی ممانعت

حج میں اعلان: مشرک حج نہیں کرے گا اور ننگا طواف نہیں ہوگا

صحیح بخاریحدیث نمبر ۴۶۵۵

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، وَأَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، فِي تِلْكَ الْحَجَّةِ فِي مُؤَذِّنِينَ ، بَعَثَهُمْ يَوْمَ النَّحْرِ يُؤَذِّنُونَ بِمِنًى ، أَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ ، وَلَا يَطُوفَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ ، قَالَ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : ثُمَّ أَرْدَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ بِبَرَاءَةَ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : فَأَذَّنَ مَعَنَا عَلِيٌّ يَوْمَ النَّحْرِ فِي أَهْلِ مِنًى بِبَرَاءَةَ ، وَأَنْ لَا يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ ، وَلَا يَطُوفَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ .

ابوہریرہ روایت:

ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج کے موقع پر (جس کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں امیر بنایا تھا) مجھے بھی اعلان کرنے والوں میں رکھا تھا، جنہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم نحر میں اس لیے بھیجا تھا کہ اعلان کر دیں کہ آئندہ سال سے کوئی مشرک حج کرنے نہ آئے اور کوئی شخص بیت اللہ کا طواف ننگے ہو کر نہ کرے۔ حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ پھر اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو پیچھے سے بھیجا اور انہیں سورۃ برات کے احکام کے اعلان کرنے کا حکم دیا۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا، چنانچہ ہمارے ساتھ علی رضی اللہ عنہ نے بھی یوم نحر ہی میں سورۃ برات کا اعلان کیا اور اس کا کہ آئندہ سال سے کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی ننگے ہو کر طواف کرے۔

صحیح بخاری حدیث ۴۶۵۵ کا خلاصہ

اس حدیث میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج کے موقع پر انہیں اعلان کرنے والوں میں شامل کیا۔ یوم نحر کے دن منیٰ میں یہ اعلان کیا گیا کہ آئندہ سال سے کوئی مشرک حج کرنے نہ آئے اور کوئی شخص بیت اللہ کا طواف ننگا ہو کر نہ کرے۔ پھر رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور انہیں سورۃ براءت کے احکام کا اعلان کرنے کا حکم دیا۔ اس روایت کا مرکزی موضوع حج کے احکام اور بیت اللہ کے ادب کا بیان ہے۔ حج کے احکام حدیث، ننگے طواف کی ممانعت اور سورۃ براءت کا اعلان جیسے موضوعات اسی روایت سے واضح ہوتے ہیں۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • بیت اللہ کے طواف میں ستر اور ادب کا خیال ضروری ہے۔
  • اس حدیث میں مشرکین کے آئندہ حج نہ کرنے کا اعلان نقل ہوا ہے۔
  • دینی احکام لوگوں تک واضح اعلان کے ذریعے پہنچائے گئے۔
  • علی رضی اللہ عنہ نے بھی منیٰ میں سورۃ براءت کا اعلان کیا۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں