صحیح مسلم حدیث ۳۵۰۶ - آیت حجاب کا نزول

آیت حجاب کا واقعہ: سیدہ زینبؓ کے ولیمہ کے بعد

صحیح مسلمحدیث نمبر ۳۵۰۶

وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حدثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حدثنا أَبِي ، عَنْ صَالِح ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : إِنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : " أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْحِجَابِ ، لَقَدْ كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يَسْأَلُنِي عَنْهُ ، قَالَ أَنَسٌ : أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرُوسًا بِزَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ، قَالَ : وَكَانَ تَزَوَّجَهَا بِالْمَدِينَةِ ، فَدَعَا النَّاسَ لِلطَّعَامِ بَعْدَ ارْتِفَاعِ النَّهَارِ ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ وَجَلَسَ مَعَهُ رِجَالٌ بَعْدَ مَا قَامَ الْقَوْمُ ، حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ فَمَشَى فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى بَلَغَ بَابَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ ، ثُمَّ ظَنَّ أَنَّهُمْ قَدْ خَرَجُوا فَرَجَعَ وَرَجَعْتُ ، مَعَهُ فَإِذَا هُمْ جُلُوسٌ مَكَانَهُمْ ، فَرَجَعَ فَرَجَعْتُ الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ حُجْرَةَ عَائِشَةَ ، فَرَجَعَ فَرَجَعَتْ ، فَإِذَا هُمْ قَدْ قَامُوا ، فَضَرَبَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ بِالسِّتْرِ ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ " .

انس روایت:

میں سب سے زیادہ واقف ہوں حجاب کے اترنے سے اور سیدنا ابی کعب رضی اللہ عنہ مجھ سے پوچھا کرتے تھے پھر کہا کہ صبح کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دولہا بنے ہوئے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے۔ اور ان سے نکاح کیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اور لوگوں کو کھانے کے لیے بلایا جب دن چڑھا۔ سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بیٹھے اور چند لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بعد اس کے کہ سب لوگ چلے گئے اور وہ لوگ یہاں تک بیٹھے رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور چلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلا۔ یہاں تک کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دروازے پر پہنچے۔پھر خیال کیا کہ وہ لوگ چلے گئے ہوں گے۔ اور لوٹے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوٹا تو دیکھا کہ وہ لوگ پھر بھی بیٹھے ہوئے ہیں اسی جگہ سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر لوٹے اور میں بھی دوبارہ لوٹا یہاں تک سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے تک پہنچے اور پھر لوٹے اور میں بھی لوٹا سو دیکھا کہ وہ لوگ کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اور میرے بیچ میں پردہ ڈال دیا اور آیت پردہ کی اتری۔

صحیح مسلم حدیث ۳۵۰۶ کا خلاصہ

اس حدیث میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ آیت حجاب کے بارے میں اپنا علم بیان کرتے ہیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں حجاب کے اترنے کے معاملے کو سب سے زیادہ جانتا ہوں، یہاں تک کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بھی مجھ سے اس کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔ واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے مدینہ میں سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، پھر دن چڑھنے کے بعد لوگوں کو کھانے پر بلایا۔ لوگ کھا کر چلے گئے، مگر چند آدمی بیٹھے رہے۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم اٹھے اور چلے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بھی ساتھ چلے۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے خیال کیا کہ وہ لوگ چلے گئے ہوں گے، مگر واپس آ کر دیکھا تو وہ ابھی بیٹھے تھے۔ آخر جب وہ اٹھ گئے تو آپ صلى الله عليه وسلم نے اپنے اور انس رضی اللہ عنہ کے درمیان پردہ ڈال دیا، اور آیت حجاب نازل ہوئی۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • آیت حجاب کے نزول کا واقعہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے تفصیل سے بیان کیا۔
  • دعوت کے بعد بلا ضرورت دیر تک بیٹھنا مناسب نہیں۔
  • رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ناراضی کے بجائے خاموشی اور وقار کے ساتھ معاملہ کیا۔
  • پردے کا حکم ایک خاص واقعے کے بعد نازل ہوا جس کا ذکر حدیث میں ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں