سنن نسائی حدیث ۳۸۴۴ - ابواب قسم اور نذر کے احکام و مسائل
سنن نسائی : ۳۸۴۴
سنن نسائیحدیث نمبر ۳۸۴۴
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ , قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ , قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى , عَنْ أَبِي قِلَابَةَ , عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ , قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى مِلَّةِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ , وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ , وَلَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ " .
ثابت بن ضحاک روایت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی دین اسلام کے سوا کسی دوسری ملت کی جھوٹی قسم کھائے گا تو وہ اسی طرح ہو گا جیسے اس نے کہا، اور جس نے اپنے آپ کو دنیا میں کسی چیز سے قتل کیا تو اسے قیامت کے دن اسی چیز سے عذاب دیا جائے گا، اور آدمی پر اس چیز کی نذر نہیں جس کا وہ مالک نہ ہو“۔
