صحیح بخاری حدیث ۳۳۸ - جنابت میں تیمم کا طریقہ

جنابت میں پانی نہ ملے تو تیمم کا مسنون طریقہ

صحیح بخاریحدیث نمبر ۳۳۸

حَدَّثَنَا آدَمُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ ، عَنْ ذَرٍّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أُصِبِ الْمَاءَ ؟ فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : أَمَا تَذْكُرُ أَنَّا كُنَّا فِي سَفَرٍ أَنَا وَأَنْتَ ، فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ ، وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فَصَلَّيْتُ ، فَذَكَرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هَكَذَا ، فَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَفَّيْهِ الْأَرْضَ وَنَفَخَ فِيهِمَا ، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ " .

´ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حکم بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے ذر بن عبداللہ سے، انہوں نے سعید بن عبدالرحمٰن بن ابزیٰ سے، وہ اپنے باپ سے، انہوں نے بیان کیا کہ` ایک شخص عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی کہ مجھے غسل کی حاجت ہو گئی اور پانی نہیں ملا (تو میں اب کیا کروں) اس پر عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا، کیا آپ کو یاد نہیں جب میں اور آپ سفر میں تھے، ہم دونوں جنبی ہو گئے۔ آپ نے تو نماز نہیں پڑھی لیکن میں نے زمین پر لوٹ پوٹ لیا، اور نماز پڑھ لی۔ پھر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے بس اتنا ہی کافی تھا اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے پھر انہیں پھونکا اور دونوں سے چہرے اور پہنچوں کا مسح کیا۔

صحیح بخاری حدیث ۳۳۸ کا خلاصہ

اس حدیث میں ایک شخص عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے غسل کی حاجت ہو گئی ہے مگر پانی نہیں ملا۔ عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا سفر والا واقعہ یاد دلایا کہ وہ دونوں جنبی ہو گئے تھے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے نماز نہیں پڑھی، جبکہ عمار رضی اللہ عنہ زمین پر لوٹ پوٹ ہو کر نماز پڑھ لی۔ جب عمار رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلى الله عليه وسلم سے یہ بات ذکر کی تو آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ تمہارے لیے اتنا کافی تھا۔ پھر آپ صلى الله عليه وسلم نے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، ان میں پھونکا، اور چہرے اور دونوں ہاتھوں کا مسح کیا۔ اس حدیث کا اصل موضوع جنابت میں تیمم کا طریقہ ہے۔ روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی نہ ملنے پر آسان طریقہ بتایا گیا، نہ کہ زمین پر لوٹنا۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • جنابت میں پانی نہ ملے تو نبی صلى الله عليه وسلم نے تیمم کا آسان طریقہ بتایا۔
  • تیمم کے لیے زمین پر لوٹنے کی ضرورت نہیں، روایت میں ہاتھ مارنے اور مسح کا ذکر ہے۔
  • غلط فہمی ہو جائے تو نبی صلى الله عليه وسلم کی رہنمائی سے درست عمل سیکھنا چاہیے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں