صحیح بخاری حدیث ۷۵۴۰ - سورۃ الفتح کی تلاوت میں ترجیع

سورۃ الفتح کی تلاوت: نبی صلى الله عليه وسلم کی ترجیع والی قراءت

صحیح بخاریحدیث نمبر ۷۵۴۰

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ ، قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ عَلَى نَاقَةٍ لَهُ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفَتْحِ ، أَوْ مِنْ سُورَةِ الْفَتْحِ ، قَالَ : فَرَجَّعَ فِيهَا ، قَالَ : ثُمَّ قَرَأَ مُعَاوِيَةُ يَحْكِي قِرَاءَةَ ابْنِ مُغَفَّلٍ ، وَقَالَ : لَوْلَا أَنْ يَجْتَمِعَ النَّاسُ عَلَيْكُمْ لَرَجَّعْتُ كَمَا رَجَّعَ ابْنُ مُغَفَّلٍ يَحْكِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ : كَيْفَ كَانَ تَرْجِيعُهُ ؟ ، قَالَ : آ آ آ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ " .

عبداللہ بن مغفل مزنی روایت:

میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی ایک اونٹنی پر سوار تھے اور سورۃ الفتح پڑھ رہے تھے یا سورۃ الفتح میں سے کچھ آیات پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے بیان کیا کہ پھر آپ نے اس میں ترجیع کی۔شعبہ نے کہا یہ حدیث بیان کر کے معاویہ نے اس طرح آواز دہرا کر قرآت کی جیسے عبداللہ بن مغفل کیا کرتے تھے اور معاویہ نے کہا اگر مجھ کو اس کا خیال نہ ہوتا کہ لوگ تمہارے پاس جمع ہو کر ہجوم کریں گے تو میں اسی طرح آواز دہرا کر قرآت کرتا جس طرح عبداللہ بن مغفل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح آواز دہرانے کو نقل کیا تھا۔ شعبہ نے کہا میں نے معاویہ سے پوچھا ابن مغفل کیوں کر آواز دہراتے تھے؟ انہوں نے کہا آآآ تین تین بار مد کے ساتھ آواز دہراتے تھے۔

صحیح بخاری حدیث ۷۵۴۰ کا خلاصہ

عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور سورۃ الفتح یا اس کی کچھ آیات پڑھ رہے تھے۔ روایت میں آیا کہ آپ نے اس میں ترجیع کی، یعنی آواز کو دہرا کر پڑھا۔ معاویہ بن قرہ نے عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کی قراءت کی نقل کی، مگر یہ بھی کہا کہ اگر لوگوں کے جمع ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا تو وہ اسی طرح پڑھ کر دکھاتے۔ شعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ وہ آ آ آ تین بار مد کے ساتھ دہراتے تھے۔ اس حدیث کا موضوع تلاوت قرآن کا انداز ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن سورۃ الفتح کی تلاوت فرمائی۔
  • روایت میں تلاوت کے اندر ترجیع کا ذکر ہے۔
  • صحابہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کا انداز محفوظ رکھا۔
  • تلاوت کے بیان میں راوی نے آواز دہرانے کی کیفیت بھی نقل کی۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں