صحیح مسلم حدیث ۲۴۴۲ - غزوہ حنین میں اللہ کی مدد

غزوہ حنین کی حدیث: مشکل وقت میں پکار اور اللہ کی مدد

صحیح مسلمحدیث نمبر ۲۴۴۲

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، وَحَامِدُ بْنُ عُمَرَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ ابْنُ مُعَاذٍ : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي السُّمَيْطُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : افْتَتَحْنَا مَكَّةَ ، ثُمَّ إِنَّا غَزَوْنَا حُنَيْنًا ، فَجَاءَ الْمُشْرِكُونَ بِأَحْسَنِ صُفُوفٍ رَأَيْتُ ، قَالَ : فَصُفَّتِ الْخَيْلُ ، ثُمَّ صُفَّتِ الْمُقَاتِلَةُ ، ثُمَّ صُفَّتِ النِّسَاءُ مِنْ وَرَاءِ ذَلِكَ ، ثُمَّ صُفَّتِ الْغَنَمُ ، ثُمَّ صُفَّتِ النَّعَمُ ، قَالَ : وَنَحْنُ بَشَرٌ كَثِيرٌ قَدْ بَلَغْنَا سِتَّةَ آلَافٍ ، وَعَلَى مُجَنِّبَةِ خَيْلِنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ : فَجَعَلَتْ خَيْلُنَا تَلْوِي خَلْفَ ظُهُورِنَا ، فَلَمْ نَلْبَثْ أَنِ انْكَشَفَتْ خَيْلُنَا ، وَفَرَّتِ الْأَعْرَابُ وَمَنْ نَعْلَمُ مِنَ النَّاسِ ، قَالَ فَنَادَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا لَلْمُهَاجِرِينَ يَا لَلْمُهَاجِرِينَ " ، ثُمَّ قَالَ : " يَا لَلْأَنْصَارِ يَا لَلْأَنْصَارِ " ، قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : هَذَا حَدِيثُ عِمِّيَّةٍ ، قَالَ : قُلْنَا : لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " فَايْمُ اللَّهِ مَا أَتَيْنَاهُمْ حَتَّى هَزَمَهُمُ اللَّهُ " ، قَالَ : فَقَبَضْنَا ذَلِكَ الْمَالَ ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا إِلَى الطَّائِفِ فَحَاصَرْنَاهُمْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ، ثُمَّ رَجَعْنَا إِلَى مَكَّةَ فَنَزَلْنَا ، قَالَ : فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِي الرَّجُلَ الْمِائَةَ مِنَ الْإِبِلِ ، ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ كَنَحْوِ حَدِيثِ قَتَادَةَ ، وَأَبِي التَّيَّاحِ ، وَهِشَامِ بْنِ زَيْدٍ .

انس روایت:

ہم نے مکہ فتح کیا پھر جہاد کیا حنین پر اور مشرک خوب صفیں باندھ کر آئے جو میں نے دیکھیں اور پہلے گھوڑوں نے صف باندھی (یعنی سواروں نے) پھر لڑنے والے لوگوں نے، پھر عورتوں نے، ان کے پیچھے پھر صف باندھی بکریوں نے، پھر چار پایوں نے اور ہم بہت لوگ تھے کہ پہنچ گئے تھے چھ ہزار کو (اور یہ راوی کی غلطی ہے حقیقت میں اس دن بارہ ہزار آدمی تھے جیسا اوپر کی روایت میں گزرا) اور ہماری ایک جانب کے سواروں پر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ رسالدار تھے اور ایک بارگی ہمارے گھوڑے پیٹھ کی طرف جھکنے لگے اور ہم نہ ٹھہرے یہاں تک کہ ننگے ہوئے گھوڑے ہمارے اور گاؤں کے لوگ بھاگنے لگے اور جن لوگوں کو میں جانتا ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکارا کہ ”ہاں اے مہاجرین!“ ہاں اے مہاجرین! پھر پکارا کہ ”اے انصار! اے انصار!“ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ حدیث ایک جماعت کی ہے یا کہا: یہ حدیث میرے چچاؤں کی ہے پھر ہم نے کہا: حاضر ہیں ہم اے اللہ کے رسول، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور کہا سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اللہ کی قسم! کہ ہم پہنچے نہیں تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو شکست دی اور ہم نے ان سب کا مال لے لیا پھر ہم طائف کی طرف چلے اور ان کو چالیس روز تک گھیرا پھر مکہ لوٹ آئے اور نزول فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے، اور ایک ایک کو سو سو اونٹ عطا فرمانے لگے پھر آگے باقی حدیث ذکر کی جیسے روایت قتادہ اور ابوالتیاح اور ہشام بن زید کی اوپر گزری۔

صحیح مسلم حدیث ۲۴۴۲ کا خلاصہ

اس روایت میں غزوہ حنین کا منظر بتایا گیا ہے۔ مسلمانوں نے مکہ فتح کیا، پھر حنین کی طرف گئے۔ مشرکین بڑی ترتیب کے ساتھ آئے؛ پہلے گھوڑے، پھر لڑنے والے، پھر عورتیں، پھر بکریاں اور جانور۔ مسلمانوں کی تعداد بھی زیادہ تھی، مگر اچانک گھوڑے پیچھے ہونے لگے اور کچھ لوگ بھاگ نکلے۔ اس وقت رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے مہاجرین اور انصار کو پکارا۔ صحابہ نے لبیک کہا، اور نبی صلى الله عليه وسلم آگے بڑھے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے بیان کے مطابق ابھی مسلمان دشمن تک پہنچے بھی نہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔ اس غزوہ حنین کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ظاہری تعداد اور صف بندی کافی نہیں، اصل مدد اللہ کی طرف سے آتی ہے۔ ساتھ ہی نبی صلى الله عليه وسلم کی قیادت اور صحابہ کا جواب بھی صاف نظر آتا ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • زیادہ تعداد خود بخود کامیابی کی ضمانت نہیں بنتی۔
  • مشکل وقت میں نبی صلى الله عليه وسلم کی پکار پر صحابہ نے فوراً جواب دیا۔
  • حدیث میں فتح کو اللہ تعالیٰ کی مدد سے جوڑا گیا ہے۔
  • میدان کی گھبراہٹ کے بعد بھی ثابت قدمی کی طرف لوٹنا اہم ہے۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں