حدیث ۳۹۴

صحیح مسلمحدیث نمبر ۳۹۴

وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ّرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ فِيكُمْ ابْنُ مَرْيَمَ ، فَأَمَّكُمْ مِنْكُمْ ؟ " ، فَقُلْتُ لِابْنِ أَبِي ذِئْبٍ : إِنَّ الأَوْزَاعِيَّ ، حَدَّثَنَا ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ، وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ، قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ : تَدْرِي مَا أَمَّكُمْ مِنْكُمْ ؟ قُلْتُ : تُخْبِرُنِي ، قَالَ : فَأَمَّكُمْ بِكِتَابِ رَبِّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَسُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہو گا۔ جب مریم علیہما السلام کے بیٹے اتریں گے تم لوگوں میں پھر امامت کریں گے تمہاری تم ہی میں سے۔“ (ولید بن مسلم نے کہا) میں نے ابن ابی ذئب سے کہا: مجھ سے اوزائی نے حدیث بیان کی زہری سے، انہوں نے نافع سے: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اس میں یہ ہے کہ ”امام تمہارا تم ہی میں سے ہو گا۔“ ابن ابی ذئب نے کہا: تو جانتا ہے اس کا مطلب کیا ہے، امامت کریں گے تمہاری تم ہی میں سے، میں نے کہا: بتلاؤ۔ انہوں نے کہا: امامت کریں گے عیسیٰ علیہ السلام تمہارے پروردگار کی کتاب اور تمہارے پیغمبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں