صحیح مسلم حدیث ۵۳۴ - طہارت آدھا ایمان ہے

طہارت آدھا ایمان ہے: ذکر، نماز اور صبر کی فضیلت

صحیح مسلمحدیث نمبر ۵۳۴

حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا أَبَانٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْعَرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الطُّهُورُ شَطْرُ الإِيمَانِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَأُ الْمِيزَانَ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ تَمْلَآَنِ أَوْ تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَالصَّلَاةُ نُورٌ ، وَالصَّدَقَةُ بُرْهَانٌ ، وَالصَّبْرُ ضِيَاءٌ ، وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ ، كُلُّ النَّاسِ يَغْدُو ، فَبَائِعٌ نَفْسَهُ فَمُعْتِقُهَا أَوْ مُوبِقُهَا " .

ابو مالک اشعری روایت:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طہارت آدھے ایمان کے برابر ہے۔ اور «الحمد لله» بھر دے گا ترازو کو (یعنی اس قدر اس کا ثواب عظیم ہے کہ اعمال تولنے کا ترازو اس کے اجر سے بھر جائے گا) اور «سبحان الله» اور «الحمدلله» دونوں بھر دیں گے آسمانوں اور زمین کے بیچ کی جگہ کو (اگر ان کا ثواب ایک جسم کی شکل میں فرض کیا جائے) اور نماز نور ہے اور صدقہ دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قرآن تیری دلیل ہے۔ دوسرے پر یا دوسرے کی دلیل ہے تجھ پر (یعنی اگر سمجھ کر پڑھے اور فائدہ اٹھائے تو تیری دلیل ہے نہیں تو دوسرے کو فائدہ ہو گا اور تو محرم رہے گا)، ہر ایک آدمی (بھلا ہو یا برا) صبح کو اٹھتا ہے یا پھر اپنے تئیں آزاد کرتا ہے (نیک کام کر کے اللہ کے عذاب سے) یا (برے کام کر کے) اپنے آپ کو تباہ کرتا ہے۔“

صحیح مسلم حدیث ۵۳۴ کا خلاصہ

اس جامع حدیث میں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے کئی اہم نیکیوں کا ذکر فرمایا۔ سب سے پہلے فرمایا کہ طہارت آدھے ایمان کے برابر ہے۔ پھر الحمد للہ کے بارے میں فرمایا کہ یہ ترازو کو بھر دیتا ہے، اور سبحان اللہ اور الحمد للہ آسمانوں اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دیتے ہیں۔ نماز کو نور، صدقہ کو دلیل، صبر کو روشنی، اور قرآن کو بندے کے حق میں یا اس کے خلاف دلیل قرار دیا گیا۔ آخر میں فرمایا کہ ہر آدمی صبح اٹھتا ہے، پھر اپنے آپ کو آزاد کرتا ہے یا تباہ کرتا ہے۔ اس حدیث کا پیغام صاف ہے کہ انسان کا روزانہ عمل اس کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • طہارت کو آدھے ایمان کے برابر فرمایا گیا ہے۔
  • الحمد للہ، سبحان اللہ اور الحمد للہ کے بڑے اجر کا ذکر ہے۔
  • نماز نور، صدقہ دلیل اور صبر روشنی بتایا گیا ہے۔
  • قرآن بندے کے حق میں بھی دلیل ہو سکتا ہے اور خلاف بھی۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں