سنن نسائی حدیث ۱۲۸۹ - ابراہیم و آل ابراہیم کے ذکر والا درود
درود ابراہیمی میں ابراہیم اور آل ابراہیم کا ذکر
سنن نسائی : ۱۲۸۹
سنن نسائیحدیث نمبر ۱۲۸۹
أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ : حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ , السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ , قَالَ : " قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ , وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " , قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَنَحْنُ نَقُولُ : وَعَلَيْنَا مَعَهُمْ , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ : وَهَذَا أَوْلَى بِالصَّوَابِ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ , وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ فِيهِ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ غَيْرَ هَذَا , وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ .
کعب بن عجرہ روایت:
ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنے کو ہم جان چکے ہیں مگر آپ پر صلاۃ (درود) کس طرح بھیجیں؟ تو آپ نے فرمایا: کہو ” «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد» ”اے اللہ! تو صلاۃ (درود) بھیج محمد اور آل محمد پر اسی طرح جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر بھیجا ہے، یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگ ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر اسی طرح جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگ ہے“۔ عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: اور ہم «وعلينا معهم» ”اور ان لوگوں کے ساتھ ہم پر بھی“ بھی کہتے تھے۔ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ سند اس سے پہلے والی سے زیادہ قرین صواب ہے (یعنی ”عمرو“ کی جگہ ”حکم“ کا ہونا) اور ہم قاسم کے علاوہ کسی اور کو نہیں جانتے جس نے عمرو بن مرہ کا ذکر کیا ہو، «واللہ اعلم» ۱؎۔
سنن نسائی حدیث ۱۲۸۹ کا خلاصہ
اس حدیث میں کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے درود شریف کے الفاظ نقل ہوئے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا کہ سلام تو معلوم ہے، آپ صلى الله عليه وسلم پر صلاۃ کیسے بھیجیں؟ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر درود بھیج، جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود بھیجا، اور محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو حمید و مجید ہے۔ روایت میں عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کا قول بھی آیا کہ وہ “وعلينا معهم” کہتے تھے۔ آخر میں امام نسائی رحمہ اللہ نے سند کے بارے میں بتایا کہ یہ پچھلی سند کے مقابلے میں زیادہ درست معلوم ہوتی ہے۔ اس حدیث کا مرکزی سبق درود کے مسنون الفاظ سیکھنا ہے۔
اس حدیث سے ہماری تعلیم
- درود شریف میں محمد صلى الله عليه وسلم اور آل محمد کے لیے رحمت و برکت کی دعا ہے۔
- درود کے الفاظ نبی صلى الله عليه وسلم سے پوچھ کر سیکھے گئے۔
- روایت کے الفاظ اور سند میں فرق ہو تو محدثین اس کی وضاحت کرتے ہیں۔
- اللہ کو حمید و مجید کہہ کر دعا کرنا اس درود کا حصہ ہے۔
