سنن نسائی حدیث ۲۱۱۸ - چاند دیکھ کر روزہ اور عید

چاند دیکھ کر روزہ رکھنے اور عید کرنے کی حدیث

سنن نسائیحدیث نمبر ۲۱۱۸

أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شَبِيبٍ أَبُو عُثْمَانَ وَكَانَ شَيْخًا صَالِحًا بِطَرَسُوسَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ الْحَارِثِ الْجَدَلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ خَطَبَ النَّاسَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ , فَقَالَ : أَلَا إِنِّي جَالَسْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَاءَلْتُهُمْ ، وَإِنَّهُمْ حَدَّثُونِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ ، وَانْسُكُوا لَهَا ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا ثَلَاثِينَ ، فَإِنْ شَهِدَ شَاهِدَانِ ، فَصُومُوا وَأَفْطِرُوا " .

عبدالرحمٰن بن زید بن خطاب روایت:

´عبدالرحمٰن بن زید بن خطاب سے روایت ہے کہ` انہوں نے ایک ایسے دن میں جس میں شک تھا (کہ رمضان کی پہلی تاریخ ہے یا شعبان کی آخری) لوگوں سے خطاب کیا تو کہا: سنو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی ہم نشینی کی، اور میں ان کے ساتھ بیٹھا تو میں نے ان سے سوالات کئے، اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم چاند دیکھ کر روزہ رکھو، اور چاند دیکھ کر افطار کرو، اور اسی طرح حج بھی کرو، اور اگر تم پر مطلع ابر آلود ہو تو تیس (کی گنتی) پوری کرو، (اور) اگر دو گواہ (چاند دیکھنے کی) شہادت دے دیں تو روزے رکھو، اور افطار (یعنی عید) کرو“۔

سنن نسائی حدیث ۲۱۱۸ کا خلاصہ

اس حدیث میں عبدالرحمٰن بن زید بن خطاب نے شک والے دن لوگوں سے خطاب کیا اور بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے ساتھ بیٹھ کر ان سے سوالات کیے۔ صحابہ نے انہیں بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزہ رکھو، چاند دیکھ کر افطار کرو، اور اسی طرح حج بھی کرو۔ اگر مطلع ابر آلود ہو تو تیس دن پورے کرو۔ اگر دو گواہ شہادت دیں تو روزہ رکھو اور افطار کرو۔ یہ حدیث رویت ہلال، گنتی مکمل کرنے اور گواہی کے اصول کو ایک ساتھ بیان کرتی ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • روزہ اور عید چاند دیکھنے سے متعلق ہیں۔
  • ابر ہو تو تیس دن پورے کرنے کا حکم بیان ہوا ہے۔
  • دو گواہوں کی شہادت کا ذکر بھی اس متن میں موجود ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں