سنن نسائی حدیث ۲۷۳۹ - ہدی نہ ہو تو احرام کھولنا

ہدی نہ لانے والے کے لیے طواف، سعی اور احلال

سنن نسائیحدیث نمبر ۲۷۳۹

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ قَيْسٍ وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْبَطْحَاءِ ، فَقَالَ : " بِمَا أَهْلَلْتَ ؟ " قُلْتُ : أَهْلَلْتُ بِإِهْلَالِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " هَلْ سُقْتَ مِنْ هَدْيٍ ؟ " قُلْتُ : لَا ، قَالَ : " فَطُفْ بِالْبَيْتِ ، وَبِالصَّفَا ، وَالْمَرْوَةِ ، ثُمَّ حِلَّ ، فَطُفْتُ بِالْبَيْتِ ، وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ " , ثُمَّ أَتَيْتُ امْرَأَةً مِنْ قَوْمِي فَمَشَطَتْنِي ، وَغَسَلَتْ رَأْسِي ، فَكُنْتُ أُفْتِي النَّاسَ بِذَلِكَ فِي إِمَارَةِ أَبِي بَكْرٍ ، وَإِمَارَةِ عُمَرَ ، وَإِنِّي لَقَائِمٌ بِالْمَوْسِمِ إِذْ جَاءَنِي رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي شَأْنِ النُّسُكِ قُلْتُ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كُنَّا أَفْتَيْنَاهُ بِشَيْءٍ فَلْيَتَّئِدْ ، فَإِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَادِمٌ عَلَيْكُمْ فَأْتَمُّوا بِهِ ، فَلَمَّا قَدِمَ قُلْتُ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا هَذَا الَّذِي أَحْدَثْتَ فِي شَأْنِ النُّسُكِ قَالَ : " إِنْ نَأْخُذْ بِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ : وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ سورة البقرة آية 196 , وَإِنْ نَأْخُذْ بِسُنَّةِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِنَّ نَبِيَّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَمْ يَحِلَّ حَتَّى نَحَرَ الْهَدْيَ " .

ابوموسیٰ اشعری روایت:

میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ بطحاء میں تھے۔ آپ نے فرمایا: ”تم نے کس چیز کا تلبیہ پکارا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تلبیہ پر تلبیہ پکارا ہے، پوچھا: ”کیا تم کوئی ہدی لے کر آئے ہو“، میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: خانہ کعبہ کا طواف کرو اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرو پھر احرام کھول کر حلال ہو جاؤ“، تو میں نے خانہ کعبہ کا طواف کیا، صفا و مروہ کے درمیان سعی کی، پھر میں اپنے خاندان کی ایک عورت کے پاس آیا تو اس نے میرے بالوں میں کنگھی کی اور میرا سر دھویا۔ چنانچہ میں ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت میں لوگوں کو اسی کا فتویٰ دیتا رہا۔ایک بار ایسا ہوا کہ) میں حج کے موسم میں کھڑا تھا کہ یکایک ایک شخص میرے پاس آ کر کہنے لگا: آپ اس چیز کو نہیں جانتے جو امیر المؤمنین نے حج کے سلسلے میں نیا حکم دیا ہے؟ تو میں نے کہا: لوگو! میں نے جس کسی کو بھی کوئی فتویٰ دیا ہو وہ اس پر عمل کرنے میں ذرا توقف کرے، کیونکہ امیر المؤمنین تمہارے پاس آنے والے ہیں، تو وہ جو فرمائیں اس کی پیروی کرو۔ تو جب وہ آئے تو میں نے کہا: امیر المؤمنین! یہ کیا ہے جو حج کے سلسلے میں آپ نے نئی بدعت نکالی ہے؟انہوں نے کہا: اگر ہم کتاب اللہ پر عمل کریں تو اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: «وأتموا الحج والعمرة لله» اور اگر ہم اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کریں، تو آپ حلال نہیں ہوئے جب تک کہ آپ نے ہدی کی قربانی نہیں کر لی۔

سنن نسائی حدیث ۲۷۳۹ کا خلاصہ

اس حدیث میں ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے پاس بطحاء میں آئے۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے پوچھا کہ تم نے کس چیز کا تلبیہ پکارا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی صلى الله عليه وسلم کے تلبیہ کے مطابق تلبیہ پکارا ہے۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے پوچھا کہ کیا تم ہدی لائے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کہ بیت اللہ کا طواف کرو، صفا مروہ کی سعی کرو، پھر احرام کھول دو۔ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ایسا ہی کیا۔ بعد میں وہ اسی کا فتویٰ دیتے رہے، یہاں تک کہ عمر رضی اللہ عنہ کا نیا حکم سامنے آیا۔ عمر رضی اللہ عنہ نے کتاب اللہ کی آیت اور نبی صلى الله عليه وسلم کی سنت کا ذکر کیا کہ آپ صلى الله عليه وسلم ہدی کی قربانی تک حلال نہیں ہوئے۔ اس حدیث میں ہدی، طواف، سعی، احلال، اور حج تمتع کے احکام بہت واضح ہیں۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • ہدی نہ لانے والے کو نبی صلى الله عليه وسلم نے طواف، سعی اور احرام کھولنے کا حکم دیا۔
  • ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اسی حکم کے مطابق فتویٰ دیتے تھے۔
  • عمر رضی اللہ عنہ نے آیت اور نبی صلى الله عليه وسلم کے ہدی والے عمل کا ذکر کیا۔
  • حج کے احکام میں ہدی ہونے یا نہ ہونے سے فرق آتا ہے۔

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں