حدیث ۵۱۶۰
سنن نسائی : ۵۱۶۰
سنن نسائیحدیث نمبر ۵۱۶۰
وَأَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، عَنْ عُقْبَةَ , عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاق ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي حِمَّانَ ، قَالَ : حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ : أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الذَّهَبِ " ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : وَأَنَا أَشْهَدُ .
´ابوحمان کہتے ہیں کہ` معاویہ رضی اللہ عنہ نے حج کیا، تو انصار کے کچھ لوگوں کو کعبے میں بلا کر کہا: میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں! کیا آپ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سونا سے منع فرماتے نہیں سنا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ وہ بولے: اور میں بھی اس کا گواہ ہوں۔
