صحیح مسلم حدیث ۲۵۹ - کبیرہ گناہ اور جھوٹی گواہی

کبیرہ گناہوں کی حدیث: شرک، والدین کی نافرمانی اور جھوٹی گواہی

صحیح مسلمحدیث نمبر ۲۵۹

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ ثَلَاثًا ، الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ ، وَشَهَادَةُ الزُّورِ ، أَوْ قَوْلُ الزُّورِ " ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّكِئًا ، فَجَلَسَ فَمَا زَالَ يُكَرِّرُهَا ، حَتَّى قُلْنَا : لَيْتَهُ سَكَتَ .

ابوبکر روایت:

ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا نہ بتلاؤں میں تم کو بڑا کبیرہ گناہ“، تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”شرک کرنا اللہ کے ساتھ (یہ تو ظاہر ہے کہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ ہے)، دوسرے نافرمانی کرنا ماں باپ کی، تیسرے جھوٹی گواہی دینا یا جھوٹ بولنا“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکیہ لگائے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور بار بار یہ فرمانے لگے (تاکہ لوگ خوب آگاہ ہو جائیں اور ان کاموں سے باز رہیں) ہم نے اپنے دل میں کہا کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم چپ رہیں۔ (تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ رنج نہ ہو ان گناہوں کا خیال کر کے کہ لوگ ان کو کیا کرتے ہیں)۔

صحیح مسلم حدیث ۲۵۹ کا خلاصہ

اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا کہ کیا میں تمہیں بڑے کبیرہ گناہ نہ بتاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی۔ پھر شرک باللہ، والدین کی نافرمانی، اور جھوٹی گواہی یا جھوٹ بولنے کا ذکر فرمایا۔ حدیث میں یہ بھی آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے تکیہ لگائے ہوئے تھے، پھر جھوٹی گواہی کا ذکر کرتے ہوئے بیٹھ گئے اور بار بار اسے دہراتے رہے۔ اس انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ جھوٹ اور جھوٹی گواہی بہت خطرناک معاملہ ہے۔ یہ صرف زبان کی غلطی نہیں، بلکہ اس سے حق مارا جا سکتا ہے، کسی پر ظلم ہو سکتا ہے، اور معاشرے کا اعتماد ٹوٹ سکتا ہے۔ حدیث ہمیں سچ، والدین کے ادب اور توحید کی حفاظت سکھاتی ہے۔

اس حدیث سے ہماری تعلیم

  • شرک کبیرہ گناہوں میں سب سے سنگین ہے۔
  • والدین کی نافرمانی سے سختی سے بچنا چاہیے۔
  • جھوٹی گواہی اور جھوٹ بہت خطرناک گناہ ہیں۔
  • نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹی گواہی پر خاص تنبیہ فرمائی۔

اس سے متعلق احادیث

ترتیبات

زبان

فونٹ کی ترتیبات

عربی فونٹ

عربی فونٹ سائز

24

ترجمہ فونٹ سائز

18

پڑھنے کا لے آؤٹ

ایپ ڈاؤن لوڈ کریں - الحدیث

App Banner

اسلامی علم پھیلانے میں مدد کریں

آپ کی مسلسل حمایت ہمیں اسلام کا پیغام پہنچانے میں مدد کرے گی۔

ہماری مدد کریں